ابنا: اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل بان کی مون نے اس حوالے سے بیان جاری کرکے بحرین کی عدالتوں کے احکامات کو غیرمنصفانہ قرار دےکر کہا کہ ان عدالتی احکامات پر نظرثانی کرنی چاہیئے ۔
ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی خاتون سربراہ کتھرین اشٹون نے بھی بحرینی عدالتوں کے احکامات پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ مخالفین کو معافی دینی چاہیئے ۔ فرانس اور برطانیہ نے بھی ان احکامات پر تنقید کرتے ہوئے ان پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
بحرین کی سپریم کورٹ نے پیر کو 13حکومت مخالف سیاسی قیدیوں کو سنائی گئی عدالتی احکامات کی تصدیق کی ۔ عدالتی احکامات کے تحت ان مخالفین کو جو گذشتہ دو سال سے جیل میں ہیں 5 سال سے عمر قید تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
.....
/169